پھوڑےکاHome Remedyسےعلاج کریں اورپھوڑےسےنجات پاٸیں


پھوڑے کا
علاج

اکثر لوگوں کو گر می اور بر سات کے مو سم میں پھو ڑے پھنسیاں نکل آ تی ہیں۔ جو تکلیف کا با عث بنتی ہیں۔ عمو ماً یہ گندگی یا کسی انفیکشن کے باعث بھی نکل آ تے ہیں۔عا م طور پر پھو ڑے پھنسیو ں کی وجہ پسینے کے گلینڈ کا بند ہو نا ہے۔بعض اوقات یہ کسی چیز کے کاٹنے سے بھی نکل آ تے ہیں۔بہرحال یہ جس طر ح کے بھی ہو ں تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔
دیسی انڈے کی سفید ی میں دو چمچ تل کا تیل ملا کر پیسٹ بنا لیں اور مطلوبہ جگہ پر لگانے سے کچھ دنوں میں پھو ڑے ختم ہو جائیں گے۔
سو گر ام نیم کے پتے لے کر ان کو کو ٹ کر ابال لیں۔ جب پانی چو تھا حصہ رہ جائے تو چھان لیں۔ اب اس میں تل کا تیل ۱۵۰ گر ام ملا کرآ گ پررکھیں یہاں تک کہ سارا تیل جل جائے اور جھا گ رہ جائے۔ اب اسے پھو ڑے والی جگہ پر لگائیں۔ ا س سے پھو ڑے نکلنا بند ہو جائیں گے۔
پھو ڑے پر مکھن لگا کر روئی کی پٹی باندھنے سے پھو ڑا پھو ٹ جائیگا۔
اُبلی ہو ئی پیاز میں نمک ڈال کر پو ٹلی بنا لیں اور پھو ڑے پر باند ھ لیں۔ اس سے پھو ڑا پھو ٹ جائے گا۔
گیہوں کے آ ٹے میں ہلدی اور نمک ڈال کر پو ٹلی بنا لیں اور اسے پھو ڑے پر باند ھ دیں۔ پھو ڑا پک کر پھو ٹ جائے گا ۔
سر گو ے کا چھلکا گھس کر لگانے سے پھو ڑا بیٹھ جائے گا۔
پیاز کو کتر کر گھی یا تیل میں سینک لیں۔ پھر اس میں ہلدی ملا کر پو ٹلی بنا کر پھو ڑے پر باند ھ دیں۔
پالک یا چو لائی کے پتوں کی پو ٹلی بناکر پھو ڑے پر باندھنے سے پھو ڑا پک جائے گا۔
بیر ی کے پتے رگڑ کر گر م کر یں اور ان کی پو ٹلی بنا کر پھو ڑے پر باند ھ دیں۔ اس سے پھو ڑا پک کر پھو ٹ جائے گا۔
لہسن اور کالی مر چ کا لیپ بھی پھو ڑے کو ٹھیک کر تا ہے۔
گا جر کو اُبا ل کر ایک پو ٹلی بنا لیں ۔ اس کو لگانے سے پھو ڑا ٹھیک ہو جائے گا۔
ہلدی کو راکھ اور چو نا میں ملا کر لیپ کر نے سے پھو ڑا پھو ٹ جائے گا۔
روزانہ نیم کے پتوں کا رس پینے سے دست ٹھیک ہو تے ہیں اور پھو ڑے نہیں نکلتے اگر نکل جائیں تو خو د ہی ختم ہو جاتے ہیں ۔
کالی کشمش میں سے بیج نکال کر ان میں تھو ڑا سا پانی ملا کر گھو ٹ لیں اور مرہم کی طر ح بنا لیں۔ پھر اسے کپڑے کی پٹی پر رکھ کر پھوڑے پر باندھ دیں۔
بر سات میں کثر ت سے نیم پر لگنے والی نمو لی کھانے سے پھو ڑے پھنسیو ں سے نجات ملتی ہے۔
اگر پھو ڑے پھنسیا ں دو ہفتوں سے زائد رہیں اور کسی بھی ٹو ٹکے سے ٹھیک نہ ہو ں تو فوری اپنے معالج سے مشورہ کریں۔ ضروری نہیں یہ کسی انفیکشن کے با عث ہی ہو ں بعض اوقا ت یہ کسی بیماری کا بھی پیش خیمہ ہو تے ہیں۔ عموماً شو گر کے مر یضو ں کو ایسے پھو ڑے نکلتے رہتے ہیں جن کا مطلب کو ئی انفیکشن نہیں بلکہ شو گر لیو ل بڑھنا ہو تا ہے۔ اس لیے کسی بھی ٹو ٹکے کو مستقل استعمال نہ کر یں بلکہ اس کی وجہ جانئیے اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Post a Comment

0 Comments