ہر طرح کے موسم میں چہرے کی جلد کی حفاظت بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر سخت گرمی اور سخت سردی کے موسم میں جب بہت زیادہ دھوپ اور سرد موسم کی وجہ سے چہرے کی قدرتی رنگت خراب ہو جاتی ہے۔ جب بھی جلد کی حفاظت کی بات آئے تو آزمودہ اور قابل اعتبار پروڈکتس کا استعمال بہت ضرور ی ہے تا کہ جلد کی شادابی اور خوبصورتی برقراررہے۔ چہرے کی بہتر حفاظت اور جلد کے سیلز کی نشوونما کے لئے ایک زبردست فیس ماسک بنانے کا آسان طریقہ درج ذیل ہے۔
*اس کے استعمال سے چہرے کی رنگت دودھ کی طرح صاف ستھری ہو جائے گی۔
👈 اجزاء
👈چاولوں کا آٹا : تین کھانے کے چمچ
👈گائے کا دودھ : دو کھانے کے چمچ
👈شہد : ایک کھانے کا چمچ
👈 ترکیب اور طریقہ استعمال
👈👈ایک پیالی میں چاولوں کا آٹا ڈالیں ۔اب اس میں دودھ ڈال کر چمچ کی مدد سے اچھی طرح مکس کریں اور پھر اس مکسچر میں ایک کھانے کا چمچ شہد شامل کریں اور ان تمام اشیاء کو مکس کر لیں* ۔
اگر پیسٹ گاڑھا پن جائے تو اس میں حسب ضرورت دودھ مزید شامل کریں اور ایک سموتھ سا پیسٹ بنا لیں ،
اب اس پیسٹ کو چہرے کی جلد پر لگائیں اور دس منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور پھر 20 منٹ کے لئے لگا رہنے دیں اور پھر تازہ پانی سے چہرہ دھو لیں۔ اگر جلد ٹائیٹ محسوس ہو تو کوئی بھی اچھا موئسچرائز ر لگالیں۔ اس کا استعمال دن میں کسی بھی وقت کر سکتے ہیں ۔ ہفتے میں دو دفعہ کے استعمال سے ہی چہرے اور ہاتھوں کی رنگت نکھر جائے گی۔ چاولوں میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو چہرے کی جلد کو ملکی وائیٹ اور نرم و ملائم بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں
۔👈👈👈👈اس کا استعما ل آپ پورے جسم پر کر سکتے ہیں ۔ اس سے گردن، بغلوں اور گھٹنوں کی سیاہ رنگت بھی نکھر جائے گی*
0 Comments