حدیث مبارکہ

 


درس حدیث 

 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تک کوئی بندہ گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے اور قبولیت کے معاملے میں جلد بازی نہ کرے ،  اس کی دعا قبول ہوتی رہتی ہے ۔     

عرض کی گئی :

  اللہ کے رسول! جلد بازی کرنا کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :  

 وہ کہے :  میں نے دعا کی اور میں نے دعا کی اور مجھے نظر نہیں آتا کہ وہ میرے حق میں قبول کرے گا ،  پھر اس مرحلے میں  ( مایوس ہو کر )  تھک جائے اور دعا کرنا چھوڑ دے ۔    

صحیح مسلم 6936

Post a Comment

0 Comments