چھاٸیاں ختم کریں دیسی اورگھریلیوٹوٹکوں سےجس کےاستعمال سےآپ آہستہ آہستہ اپنےچہرےکی چھاٸیوں سےچھٹکاراپاٸیں


 چہرے کی چھائیاں دور کرنے کے آسان طریقے ، چھائیوں کا دیسی علاج

چہرے پر داغ دھبے اور چھائیاں ایک ایسی آفت ہے کہ جو حور کو لنگور بنا دیتی ہے۔ چھائیاں چہرے پر نمودار ہو کر اچھے بھلے حسن کا بیڑہ غرق کر دیتی ہیں۔یہ بیماری صرف خواتین کی خوبصورتی کی دشمن ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ اپنے شکار کو کوئی دوسرا نقصان نہیں پہنچاتی ۔

اس بیماری کا شکارایسی خواتین ہوتی ہیں جو دھوپ میں زیادہ گھومتی پھرتی ہیں یا جو حاملہ ہوتی ہیں۔ جلد کی یہ حساس بیماری زیادہ تر بیس سے پچاس سالہ خواتین میں پائی جاتی ہے ۔

چھائیوں کی وجوہات

چہرے پر چھائیاں یا سیاہ دھبے میلانین کی زیادتی کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔میلانین وہ مادہ ہے جو جلد کی رنگت کا ذمہ دار ہوتا ہے ۔ جلد کے جس حصے پر میلانین کی تعداد زیادہ ہوجاتی ہے اس حصے کا رنگ سیاہ پڑنے لگتا ہے۔جلد پر سیاہ دھبوں یعنی چھائیوں کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں :

میلانین میں اضافے کی بڑی وجہ سورج کی شعائیں ہوتی ہیں کیونکہ سورج کی شعائیں جلد پر پڑنے سے جلد اضافی میلانین بنانے لگتی ہے جس کی وجہ سے جلد کا رنگ تبدیل ہونے لگتا ہے ۔ جلد ایسا خود کو الٹرا وائلٹ شعاؤں سے بچانے کے لیے کرتی ہے ۔

میلانین میں اضافہ کی دوسری وجہ جسم میں ہارمونز کی تبدیلی ہوتی ہے۔ حاملہ خواتین میں ہارمونل تبدیلیوں کے باعث ان کے چہرے پر چھائیاں پڑجاتی ہیں۔

چہرے پر جھریاں اور چھائیاں ہونے کی بڑی وجہ عمر میں اضافہ ہوتا ہے، جوں جوں عمر بڑھتی جاتی ہے ویسے ویسے جلد پر سیاہ دھبے پڑنے لگتے ہیں۔ ایسے میں اگر جلد کی تبدیلی کا عمل سست ہو تو داغ دھبے چھائیوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

چھائیاں ہونےکی وجہ بعض بیماریاں بھی ہوتی ہیں جیسے کہ جگر کی خرابی سے جلد کی رنگت متاثر ہو سکتی ہے ۔ جگر میں اگر خرابی پیدا ہو جائے تو جلد کے سیلز سے ٹاکسنز خارج نہیں ہو پاتے ۔علاوہ ازیں کیل مہاسے بھی مناسب دیکھ بھال نہ ملنے سے جلد پر نشانات چھوڑ جاتے ہیں ۔

چھائیاں ختم کرنے کے گھریلو ٹوٹکے

دہی ایک چائے کا چمچ، لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ ، شہد ایک چائے کا چمچ اورعرق گلاب ایک چائے کا چمچ لے کر کسی برتن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں ملتانی مٹی ایک چائے کا چمچ شامل کریں اور چمچ کی مدد سے اچھی طرح تمام اشیاء کو یکجان کر لیں۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پر پھیلا لیں ،خاص کر ان حصوں پر جہاں چھائیوں کا مسئلہ زیادہ ہوں۔اسے پیسٹ کو بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر سادہ پانی سے چہرہ دھو لیں۔ ہفتے میں دو دفعہ استعمال کرنے سے ہی چہرے کی چھائیوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

چہرے کی چھائیاں ختم کرنے کا ایک بہترین گھریلو نسخہ یہ ہے کہ خشخاش اور بادام ہم وزن لے کر تھوڑے سے پانی میں پندرہ بیس منٹ تک بھیگا رہنے دیں۔ پھر انہیں اتنا پیس لیں کہ لئی کی طرح ہو جائے اس مرہم کا لیپ رات کو چہرے پر لگائیں اور صبح دھو ڈالیں۔

چہرے کی چھائیاں دور کرنے کے لیے کیلے کو کچل کر متاثرہ حصوں پر دس سے پندرہ منٹ کے لیے لگا کر چھوڑ دیں اس کے بعد چہرے کو گرم پانی سے دھو لیں ، اس عمل کو ہفتے میں تین سے چار مرتبہ دہرانے سے کیل مہاسوں اور چھائیوں سے نجات مل جاتی ہے۔

اگر آپ کے چہرے پر چھائیاں ہیں اور آپ انہیں ختم کرنا چاہتی ہیں تو عرق گلاب اس کا بہترین علاج ہے۔ دو چمچ بیسن، ایک چٹکیہلدی اور عرق گلاب کو ملا کر ایک نرم پیسٹ بنا لیں۔ پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں۔ کوئی بھی چیز آپ کے چہرے کو اس سے زیادہ تر و تازہ نہیں بنا سکتی۔علاوہ ازیں دہی، میں کھیرااور سندل کی لکڑی پیس کر ملالیں اس میں عرق گلاب شامل کرکے ایک گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔ اسے چہرے پر بطور ماسک لگانے سے دھبوں اور جھریوں کے علاوہ کیل مہاسے اور چوٹ کے نشان بھی ختم ہو جاتے ہیں۔

چہرے سے داغ دھبے اور چھائیاں دور کرنے کے لیےدو کھانے کے چمچے سوکھا دودھ، چار کھانے کے چمچے شہد اور دو کھانے کے چمچے لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں۔اس ماسک کو اپنے چہرے پر بیس منٹ کے لیے لگائیں ،چہرہ دھونے کے بعد دہی کو چہرے پر لگائیں اور دس منٹ تک لگا رہنے دیں اس سے آپ کی رنگت نکھرنے کے ساتھ چہرہ صاف ہوجائے گا۔

چھائیاں ختم کرنے کے لیے مالٹےکا چھلکا پیس لیں۔ اب اس میں دہی، لیموں کا رس ، تھوڑی سی ہلدی اور صندل پاؤڈر مکس کرکے چہرے پر لگائیں۔اس سے چہرے کی چھائیوں اور جھریوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نجات مل جائے گی۔

چہرے سے سیاہ داغ دھبے دور کرنے کے لئے صندل پاؤڈر میں گلیسرین اور عرق گلاب ملا کر پیسٹ بنالیں ۔ اس پیسٹ کے استعمال سے چہرے سے داغ دھبےاور چھائیاں دور ہو جاتی ہیں۔

چہرے کے چھائیاں اور جھریاں ختم کرنے کے لیے گوبھی کا استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ گوبھی میں ایسے وٹامنز موجود ہیں جو چہرے کی جلد کے لئے ٹانک کا کام دیتے ہیں۔ گوبھی کو تھوڑے سے پانی میں ابالیں پھر اس پانی کو ٹھنڈا کر کے ایک شیشی میں محفوظ کر لیں اس ٹانک کو چہرے کی جلد کیلئے استعمال کریں اس کے استعمال سے چھائیاں اور جھریاں ختم ہو جاتی ہیں۔

چہرے کی چھائیوں کو دور کرنے کے لیےایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل اور اسی مقدار میں چینی آپس میں ملا کے اچھی طرح مکس کر لیں اور پیسٹ کو چہرے اور گردن کے نمایاں حصوں پر پندرہ سے بیس منٹ لگائیں اور پھر نیم گرم پانی سے چہرے کو صاف کر لیں ۔ہفتے میں اک بار اس پیسٹ کے استعمال سے داغ دھبے اور چھائیاں بالکل ختم اور چہرہ شفاف پھولوں کی طرح مسکراتا دکھائی دے گا۔

کھیرے کےقتلے لیکر عرق گلاب میں بھگو دیں آدھا گھنٹہ کے بعد ان کا مساج کریں۔ دانے، چھائیاں سب صاف ہوجائیں گے۔

چھائیوں سے نجات کے لیے بینگن کو ٹکڑوں میں کاٹ کر اس کا گودہ ہٹا دیں اب اس مرہم کو متاثرہ حصے پر لگائیں اور پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اسکے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔ اس عمل کو ہفتے میں تین بار دہرانے سے آپ چھائیوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

چہرے کی چھائیاں اور جھریاں ختم کرنے کے لیے مسور کی دال کا پاؤڈر بنالیں اورلیموں کا رس ڈال کر پیسٹ بنا کر لگائیں، چھائیاں صاف ہو جائیں گی۔

چھائیوں کے علاج کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آم اور جامن کی گٹھلی کا مغز نکال کر پانی میں پیس کر اس کا لیپ چہرے پر کریں، اس سے چھائیاں ختم ہوجائیں گی۔

تلسی کے پتے اور لیموں کارس برابر مقدار میں ملاکر لگانے سے جھائیاں،چھائیاں،مہاسے اور سیاہ دھبے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

رات کو سونے سے پہلے کیلے کے چھلکے کا اندر والا سفید گودا چھری کی مدد سے کھرچ کر چھائیوں پر اچھی طرح لگائیں اورسو جائیں اور صبح اٹھ کرچہرہ دھوئیں ۔ اس سے بھی چہرے کی چھائیاں ختم ہو جائیں گی۔

آم کے ملک شیک میں کچھ ٹکڑے ادرک اور پودینہ کی ڈلی استعمال کریں۔ یہ اندر سے آپ کو قدرتی چمک دے گا اور جن لوگوں کو آم ہضم نہیں ہوتا ان کو بھی فائدہ دے گا۔نیز آم اور جامن کی گٹھلی کا مغز نکال کر پانی میں پیس کر چہرے پر لیپ کریں، چھائیاں ختم ہوجائیں گی۔

Post a Comment

0 Comments