چہوٹےبچوں کاخیال کیسےرکہیں سردیوں میں


 سردیاں آچکی ھیں چھوٹی عمر کے بچوں والی مائیں یہ کام ضرور کر لیں

سرسوں کے تیل میں دیسی لہسن اور لونگ جلا کر ٹھنڈا کر کے شیشے کی بوتل میں بھر کر رکھ لیں ۔ بچے کے سینے ،کمر،ہتھیلیوں اور پاوں کے تلووں سے اس تیل سے مالش کرنے سے بچےکو ٹھنڈ نہیں لگتی ۔

بچے کے سردیوں کے کپڑے نکال کر دھو کر دھوپ لگا لیں ۔

روز رات کو فرائی فش یاانڈہ کسی بھی قسم کے قہوے کے ساتھ کھلا پلا کر سلانے کی عادت ڈالیں۔

صبح شام خالص شہد چٹائیں ۔کبھی کبھار کالی مرچ چھڑک کر بھی چٹا دیں

ٹھنڈ سے بچانے کے لیے سینہ سر اور پاوں اچھی طرح گرم رکھیں 

ڈیڑھ سال کے بچے گھر میں عام چپل پہننا پسند نہیں کرتے بار بار تاکید کرنے سے ہی بچوں کی عادت بنتی ھے ۔ اگر کارپٹ ھے تو جرابیں ضرور پہنائیں ۔ 

ہمیشہ گرم پانی سے ہوا بند جگہ پر نہلائیں ۔باتھ روم میں کہیں سے ھوا نہ آرہی ھو اور نہلانے کے بعد کمرے میں بھی کہیں سے ھوا داخل نہ ھو رہی ھو ۔ بچے نہانے سے نہیں گیلے بدن پر ٹھنڈی ھوا لگنے سے بیمار ھو جاتے ھیں ۔ ایسے وقت پر نہلائیں کہ بچے کو دھوپ میں بٹھا سکیں یا رات کو نہلا کر فورا بستر میں لپیٹ کر سلا دیں ۔بچے کی پشی پوٹی واش کرنے کے لیے بھی ٹھنڈا پانی استعمال نہ کریں کیونکہ بچے کی ٹانگیں بھی گیلی ھو جاتی ھیں اور یہ بچے کے ساتھ ظلم ھے ۔اگر آپ کے گھر گیزر لگا ھوا ھے تو ویل اینڈ گڈ اور اگر نہیں لگا ھوا اور گیس بھی نہیں  آرہی تو الیکٹرک کیٹل میں پانی گرم کر لیں فورا پانی گرم ھو جاتا ھے اور  اتنا پانی ھوتا ھے کہ آرام سے بچے کو واش کرلیں اور بچے کو ٹھنڈ بھی نہیں لگے گی۔ 

ایک سے دو سال کے بچے چونکہ چلنے  پھرنے،بھاگنے ڈورنے والے ھو جاتے ھیں اس لیے وہ سردی کی پرواہ کیے بغیر اپنی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ھیں ۔اس عمر کا بچہ کیونکہ گرمی میں ہلکے پھلے کپڑے پہننے کا عادی ھوتا ھے تو سردیوں میں بہت  چڑچڑا ھوتا ھے اورگرم کپڑے ،ٹوپی،جرابیں پہننے سے بہت تنگ کرتا ھے۔ اس کے لیے بچے کو تحمل سے سمجھائیں اس کے سامنے خود سوئیٹر ،جرابیں ،ٹوپی پہنیں کہ ماما نے بھی پہنی ھے آپ بھی پہنو  یقین مانے بچے کاپی کیٹ ھوتے ھیں فورا کاپی کرتے ھیں ۔

بچے کے بہت سارے رف کپڑے ھونے چاہیں ،جرابیں کافی ساری ھونی چاہیںں کیونکہ کہ اس عمر کا بچہ حد درجہ شرارتی ھوتا ھے کبھی پانی گرا لیا، کبھی خود کو گیلا کرلیا، کپڑے بار بار گندے کر لیتے ھیں اس لیے بچے کو بار بار کپڑے تبدیل کروانے کی ضرورت پڑ سکتی ھے گرمی کی طرح بچے کو گیلا نہیں چھوڑ سکتے ٹھنڈ لگنے کا خطرہ ھوتا ھے ۔

کپڑے ہمیشہ اس وقت دھوئیں جب بچہ کسی بڑے کے پاس دادا ،دادی وغیرہ کے پاس ھو کیونکہ بچے پانی میں کھیلنے کے شوقین ھوتے ھیں ۔اگر آپ اکیلے رہتے ھیں تو بچے کو پیک شیک کرکےہزبنڈ کے ساتھ گروسری کرنے بھیج دیں

Post a Comment

0 Comments