دارچینی و شہد سے صحت کے راز



امراض دل میں

بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے دل کے امراض ، ہارٹ اٹیک، شریانوں کے عوارض یا فالج ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ، اس لیے اسے کنٹرول میں رکھنا ضروری ہوتاہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق دارچینی بلڈ پریشر کی سطح کو نارمل رکھنے میں مدد کرتی ہے ۔ خاص طور پر ذیا بطیس میں مبتلا افراد کیلئے یہ بلڈ پریشر کم کرنے والے ایک اور جزو میگنیشیم کے ساتھ مل کر مؤثر طریقے سے کام کرتی ہے۔ 

جدید تحقیق کے مطابق اگر آپ روزانہ 120ملی گرام دارچینی استعمال کررہے ہیں تو اس سے اچھے کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے اور نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم ہو جاتی ہے۔

دارچینی اور شہد کا استعمال

شہد اور دار چینی ملانے سے ایک بہترین نسخہ بنتاہے ،جو کئی امراض کیلئے اکثیر ہے۔ انسان کے لیے قدرت نے شہد میں شفا رکھی ہے،اس لئے جب اسے دارچینی کے ساتھ ملایا جاتاہے تو دونوں کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ تاہم شوگر مریض ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق اس کا استعمال کریں۔ 

فوائد۔۔

 بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مریضوں کیلئے شہد اور دارچینی بے حد مفید ہیں ۔شہد کا ایک چھوٹا چمچ لے کر اس میں چھوٹا چمچ دارچینی پاوڈر ملادیں اور اس مرکب کو آدھے گلاس پانی میں گھول کر پی جائیں ۔ ا س سےآپ کا کولیسٹرول لیول کم رہے گا۔ 

٭ اگر آپ سردی یا کھانسی میں مبتلا ہیں تو ایک بڑا چمچ شہد نیم گرم پانی میں ایک چوتھائی چمچ دارچینی پائوڈر کےساتھ ملا لیں ۔ اس آمیزے کو تین دن تک مسلسل استعمال کریں، اس سے آپ کی کھانسی بھی ٹھیک ہو جائے گی اور سائینس کا مسئلہ بھی دور ہوجائے گا۔

🔹 دمہ تنگی سانس نزلہ و زکام چھاتی پر ریشہ بلغم جم گیا ہے۔

دارچینی چوتھائی چمچ

شہد خالص دو چمچ 

سیندھا نمک دو چٹکی آپ ( کالا نمک بھی ملا سکتے ہیں۔) 

پلیٹ میں شہد ڈال کر دارچینی اور نمک سیندھا مکس کرلیں۔

ترکیب استعمال صبح ناشتہ کے بعد اور رات سونے سے پہلے۔

بچوں کو ایک انگلی پر لگا کر چٹائیں۔ بعد میں ایک گھنٹے تک کچھ نہیں کھانا پینا۔ بچوں کو نیم گرم پانی دے سکتے ہیں۔ 

بڑوں کو پوری خوراک صبح و سوتے وقت۔  تین دن میں بلغم کا صفایا ہو جائے گا۔ نزلہ زکام سے نجات تنگی تنفس کیلئے مفید ہے۔

Post a Comment

0 Comments