ان اصول پرعمل کرکےآپ ذندگی کوکامیاب بناسکتےہیں

 


زندگی گزارنے کے چند وہ اصول جن پر عمل. کرکے آپ یقینی طور پر اپنے آپ کو کامیاب کر سکتے ہیں

1. بچت کی عادت کے بغیر آپ کبھی بھی خوشحال نہیں ہوسکتے۔ بچت کا تعلق عادت اور کردار سے ہے

2۔ آپ کا سب سے بڑا اثاثہ آپ کی اہلیت ہے۔ جب تک اپنی اہلیت اور قابلیت بڑھانے پر توجہ نہیں دیں گے یہ اثاثہ دم توڑتا جائے گا۔ اپنی رزق حلال کی اہلیت بڑھانے پر فوری توجہ دیں۔ 

3۔ بچوں کو مہنگے کھلونے اور gadgets دینے کی بجائے ان کو اپنی توجہ اور وقت دیں۔ مہنگے موبائل سیٹ اور مہنگی گڑھی  خریدنے کی بجائے پیسے تعلیم و تربیت پر لگائیں اور بچت کریں۔ 

4۔ سوشل میڈیا کی جعلی دنیا سے متاثر ہوکر اپنا لائف سٹائل upgrade نہ کریں. رزق حلال بڑھا کر upgrade کریں۔ 

5۔ قرض کو لعنت سمجھیں۔ کریڈٹ کارڈ پر مہنگے ریسٹورنٹ سے کھانا کھانا اور برانڈڈ کپڑے خریدنا ایک ذہنی بیماری ہے۔ سود سے دور رہیں۔ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے آپ جنگ کبھی بھی نہیں جیت سکتے۔

6۔ خوشحال لوگ رزق کے کئی ذرائع بناتے ہیں۔ کیونکہ صرف ایک ذریعہ کسی وقت بھی ختم ہوسکتا ہے۔ 

7۔ انٹرنیٹ کے دور میں آپ اگر خوشحال نہیں بن سکتے تو اپنے آپ کو قصور وار ٹھہرائیں۔ اس دور میں دور دراز گاوں میں بیٹھا بچہ بھی خوشحال ہوسکتا ہے ۔ 

اگر آپ کئی گھنٹے سوشل میڈیا پر بغیر مقصد کے گزار سکتے ہیں تو آپ جدید دور کے ہنر بھی سیکھ سکتے ہیں۔ 



Post a Comment

0 Comments