کچی گاجر کا جوس روزانہ پی لیں تو مسوڑھوں اور دانتوں کی بیماریاں پیدا نہ ہوں گی۔ جوس کے استعمال سے خون صاف رہے گا، پھوڑے، پھنسی اور خارش نہ ہوگی، دل و دماغ اور انسانی مشین کے تمام کل پرزے صحیح حالت میں رہیں گے
گاجر اور دس علاج (علاج بذریعہ گاجر): رب کائنات نے اس دنیا میں کوئی چیز رائیگاں نہیں بنائی۔ ہر چیز میں علیحدہ ذائقہ اور فائدہ رکھا ہے۔ یہاں پر آج کل کے موسم کے مطابق سبزی گاجر کا ذکر کیا جائے گا۔ موسم سرما میں گاجر ایک مفید چیز ہے، گاجر کو غریبوں کا سیب بھی کہا جاتا ہے۔ درج ذیل میں گاجر کو بطور علاج کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 1) کمزوری دماغ کا علاج: اگر صبح فجر کی نماز کے بعد سات عدد بادام کھاکر اوپر سے گاجر کا جوس ایک گلاس میں آدھا کلو گائے کا دودھ ملاکر پئیں تو اس سے دماغ کو تقویت ملتی ہے۔
2) دردِ شقیقہ: اگر گاجر کے پتے گرم کرکے ان کا رس نکال لیں اور اس کے چند قطرے ناک اور کان میں ڈالیں تو اس سے چھینکیں اور درد شقیقہ ختم ہوجاتا ہے۔ 3) دردِ سینہ: گاجر کو آگ پر پکائیں اور ان کا پانی نچوڑ لیں بعدازاں گاجر کے پانی کو شہد میں ملاکر پلائیں اس سے سینے کا درد بالکل ختم ہوجائے گا۔ 4) بلغمی کھانسی کا علاج: اگر گاجر کے نچوڑے ہوئے پانی میں مصری ملاکر پکائیں اور بطور چٹنی بناکر اس میں ایک تولہ سیاہ مرچ کا سفوف بناکر ملائیں تو اس کے کھانے سے کھانسی میں فائدہ ہوتا ہے اور بلغم آسانی سے نکلتا ہے۔
5) پتھری کیلئے مفید: گاجر اور شلغم کے بیج ہموزن لیں اور مولی کے اندر سے کھوکھلاکرکے اس میں بھردیں پھر مولی کا منہ بند کرکے گرم راکھ (بھوبل) میں پکائیں۔ جب بھرتہ ہوجائے تو بیجوں کو نکال کر خشک کرکے محفوظ رکھیں۔ روزانہ 50 گرام تک کھاتے رہیں۔ فوائد: یہ بیج بند پیشاب کو کھولتے ہیں اور پتھری کو گلا کر نکال دیتے ہیں۔
7) مسوڑھوں کیلئے: کچی گاجر کا جوس روزانہ پی لیں تو مسوڑھوں اور دانتوں کی بیماریاں پیدا نہ ہوں گی۔ جوس کے استعمال سے خون صاف رہے گا، پھوڑے، پھنسی اور خارش نہ ہوگی، دل و دماغ اور انسانی مشین کے تمام کل پرزے صحیح حالت میں رہیں گے اور ٹھیک طرح کام کریں گے۔
8) کمزور بچوں کا علاج بذریعہ گاجر: جن بچوں کی کمزوری کا سبب معلوم نہ ہوسکے ان کو گاجر کا رس (جوس) 50 گرام سے ایک تولہ تک برابر گرم پانی ملاکر دن میں دو تین مرتبہ پلائیں یہ علاج ایک سال تک کے بچے کیلئے ہے۔ زائد عمر کے بچوں کو مقدار بڑھادیں۔ دودھ پینے والے بچوں کی مائیں بھی گاجر کھائیں اور ان کا جوس روزانہ استعمال کریں۔ اس عمل سے تھوڑے ہی عرصہ کے اندر ماں اور بچے کی صحت نمایاں طور پر بہتر ہوجائے گی۔ 9) پیٹ کے کیڑوں کا علاج: ایک گلاس گاجر کا جوس روزانہ پینے سے پیٹ کے کیڑے خارج ہوجاتے ہیں اگر صبح خالی پیٹ آدھا کلو گاجریں کھالیں تو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ جن اصحاب کو گاجر ہضم نہیں ہوتی وہ خالی پیٹ دو گلاس جوس پی لیا کریں اس سے انشاء اللہ پیٹ کے کیڑے مکمل ختم ہوجائیں گے۔
0 Comments