کلیجی بہترین اور وٹامن اور منرل سے بھرپور خوراک ہے۔

 زمین پر پائے جانے والے 8 طاقتور ترین کھانوں میں کلیجی پہلے نمبر پر ہے۔

 کلیجی کا طاقت میں کوئی ثانی نہیں۔

یہ توانائی جسم میں ذخیرہ کر لیتی ہے اور وقت ضرورت اسے استعمال کرتی ہے،جس سے انسان کمزوری سے بچ جاتا ہے۔

 کلیجی کا سب سے پہلا اور اہم فائدہ یہ ہے کہ Anemia 

انیمیا یعنی خون کی کمی کے شکار لوگوں کیلئے ایک قدرتی تحفہ ہے۔

 کلیجی آئرن سے بھرپور ہوتی ہے۔

اسے بچے یا بڑے جو خون کی کمی کا شکار ہو یا دودھ پلانے والی مائیں وہ کمزوری کو دور کرنے کیلئے،ہیمو گلوبن کو بڑھانے کیلئے کلیجی کا استعمال ضرور کریں۔

 کلیجی کے اندر B12 پایا جاتا ہے جو مختلف نفسیاتی،اور اعصابی امراض  میں مفید ہے۔

 ایسے لوگ جنکے پاوں سُن ہو جاتے ہو،ٹینشن،ڈپریشن کا شکار ہو یا پھر دماغی کمزوری،یادداشت کی کمزوری کا شکار ہو تو ان امراض میں B12 بہت مفید ہوتا ہے۔

 کلیجی میں وٹامن A گاجر سے زیادہ پایا جاتا ہے،جو آنکھوں کی صحت کیلئے بے حد مفید ہے۔

 کلیجی میں کیلیشم،فاسفورس،میگنشیم،زنک،کوپر،وٹامنز D,E,C,B6,رایبوفلون،فولک ایسڈ،نائیسین جیسے قیمتی اجزاء پائے جاتے ہے جو ہماری صحت کیلئے بہت مفید ہے،اس سے جسم کے اندر زبردست قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے،بیماریاں نزدیک نہیں آتی،جانی تادیر قائم رہتی ہے۔

 ایسے بچے جنکی نشوونما رک گئی ہو یا نشوونما نہ ہو رہی ہو،جنکے قد چھوٹے ہو،خون کی کمی،غذائی کمی یا ہڈیوں کی کمی کا شکار ہو انکو کلیجی کا استعمال ضرور کروائیں۔

 کلیجی میں انڈوں سے کئی گنا زیادہ طاقت پائی جاتی ہے۔

 گوشت کو کھانوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے کلیجی میں گوشت سے کئی گنا زیادہ طاقت پائی جاتی ہے۔

📍 احتیاطی تدابیر! 📍

 ایک دن میں 100g کلیجی کافی ہوتی ہے۔

کلیجی تھوڑی دیر سے ہضم ہوتی ہے۔

 کلیجی ساتھ لیموں اور سلاد کا استعمال کرے۔

 خون کی کمی کیلئے ایک ماہ تک استعمال کریں یا پھر ہفتہ میں ایک سے دو بار ضرور کھائیں۔

کلیجی خریدنے کے فورا بعد پکا لیں،اسکو فریز نہ کریں،ورنہ اسکے قیمتی اجزاء ضائع ہو جائینگے،ذائقہ بھی نہیں رہے گا۔

کلیجی کو پکانے سے پہلے آپ دودھ یا لیموں کے رس میں 5 سے 10 منٹ بھگو کہ رکھیں اس سے اسکی Smell ختم ہو جائینگی اور ذائقہ بھی بڑھ جائے گا۔

اسکا کوئی نقصان نہیں ہے۔

اعتدال سے کھائیں۔

 کولیسڑول والے مریض کلیجی کھا سکتے ہے کیونکہ اسمیں کولیسڑول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے

جی بلکل کھا سکتے ہے۔

 کلیجی کھانے سے پہلے سلاد کا استعمال ضرور کریں۔

ﷲ تعالیٰ ہم سب  کا حامی و ناصر ہو