پکا_ہوا_کھانا_اور_گلا_ہوا_کھانا

■ سب سے زیادہ بیماریاں گلے ہوئے کھانے سے ہوتی ہیں۔گلے ہوئے کھانے اور پکے ہوئے کھانے میں بہت فرق ہے۔ جس طرح ایک سیب پکا ہوا ہوتا ہے اور ایک گلا ہوا۔ گلا ہوا سیب آپ آرام سے چمچ کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں اور اسے چبانا بھی نہیں پڑتا۔

■ #مٹی_کے_برتن میں کھانا (آہستہ آہستہ) پکتا ہے جبکہ سِلور، اسٹیل، پریشر کُکر یا نان سٹِک میں کھانا (پکتا نہیں بلکہ) گلتا ہے۔

■ سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں۔ یقین جانئے کہ جن لوگوں نے برتن بدل لئے، اُن کی زِندگی بدل گئی۔

#کُوکِنگ_آئل

کوکنگ آئل وہ استعمال کریں

جو کبھی جَمے نہیں۔ دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں، وہ زیتون کا تیل ہے۔لیکن یہ مہنگا ہے۔ پھر زیتون کے تیل کو کھانے یعنی روٹی سلاد وغیرہ میں کچا کھانے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ کیونکہ  اسے آگ پر پکانے سے یہ unsaturated سے saturated ہوکر دیر ہضم بن جاتا ہے۔ زیتون کے بعد سرسوں کا تیل ہے، جو زیتون کے تیل سے سستا بھی ہےاور جمتا بھی نہیں۔ سرسوں کا تیل واحد تیل ہے جو ساری عُمر نہیں جمتا اور اگر جم جائے تو گویا وہ سرسوں نہیں ہے۔ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات بھی اسی لئے کی جاتی ہے کیونکہ ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔ 

سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے، اس کو جمنے نہیں دیتا۔ اس کی زِندہ مِثال اچار ہے۔ جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ہے، اس کو جالا نہیں لگتا۔ اور اِن شاءالله جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاۓ گا تو آپ کو کبھی بھی فالج، مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا۔ آپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے۔ پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے۔کیونکہ سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ہے۔ جب نالیاں صاف ہوجائیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا۔ سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں۔

ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں۔آج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ہے۔

#نمک_بدلیں

نمک ہوتا کیا ہے؟ نمک اِنسان کا کِردار بناتا ہے۔ ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ہے۔یا پھر

بندہ بڑا نمک حرام ہے۔ نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ہے۔ ہمیں نمک وہ لینا چاہٸے جو مٹی سے آیا ہو۔اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ہے۔ پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 4000 روپے کا نوے گرام اور چالیس ہزار روپے کا 900 گرام بِکتا ھے،

اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ہے۔بدقسمتی دیکھیں ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں۔ جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا، وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔ ہمیشہ پتھر والا گلابی نمک استعمال کریں

#مِیٹھا

ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لٸے میٹھا چاہٸے اور میٹھا الله کریم نے مٹی میں رکھا ہےیعنی گَنّا اور گُڑ۔اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر دی،

خدارا گُڑ استعمال کریں۔

#پانی_اور_گندم

انسان کے لٸے سب سے ضروری چیز پانی ہے، جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں۔

پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہٸے۔ پوری دنیا میں آبِ زم زم سب سے بہترین پانی ہے۔ اس کے بعد پنچاب کا پانی ہے۔ زمین کے اندر والا پانی، مٹی کے برتن میں رکھ کر، مٹی کے گلاس میں پئیں۔

مٹی سے نکلنے والی گندم کو کبھی چھان کر استعمال نہ کریں۔ گندم جس حالت میں آتی ہے، اُسے ویسے ہی  یعنی سُوجی اور میدہ وغیرہ نکالے بغیر ہی استعمال کریں۔ ہمارے نبی کریم حضرت محمدﷺ بغیر چھنا ہوا آٹا کھاتے تھے۔

طے یہ ہوا کہ ہمیں اپنی بہتر صحت کیلئے یہ پانچ کام کرنے چاہٸے۔

1- مٹی کے برتن کا استعمال

2- سرسوں کا تیل

3- گُڑ

4- پتھر والا نمک

5- زمین والا پانی اور گندم کا آٹا

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم یہ ساری چیزیں کیوں لیں؟یہ ساری چیزیں ہم نے اس لٸے لینی ہیں کہ اسی میں صحت ہے اور الله پاک نے ہمیں مٹی سے پیدا کیا ہے۔ اور ہم نے واپس بھی مٹی میں ہی جاناہے